مولانا عادل خان کی شہادت اتحاد بین المسلمین کیلئے دھچکا ہے، نواز شریف 

    مولانا عادل خان کی شہادت اتحاد بین المسلمین کیلئے دھچکا ہے، نواز شریف 

  

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے قائد نوازشریف نے مولانا ڈاکٹر عادل خان کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے مولانا ڈاکٹر عادل خان کی شہادت اتحاد بین المسلمین کی فضاکیلئے بڑا دھچکا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا مرحوم علم وادب، فقہ وحدیث، تاریخ و لغت کے بڑے عالم اور استاد تھے، ان کی شہادت قوم کا بڑا نقصان ہے،شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان کے بڑے صاحبزادے ہونے کی وجہ سے بھی عوامی ودینی حلقوں میں ان کا خاص احترام تھا،قرآن وحدیث کے لئے تمام عمر وقف کرنے والے مولانا ڈاکٹر عادل خان کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا ڈاکٹر عادل خان کے قاتلوں کو قانون کی گرفت میں لاکر سخت ترین سزا دی جائے،اللہ تعالی شہید کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

نواز شریف

مزید :

صفحہ اول -