حکومت کا پی ڈی ایم کو فری ہینڈنہ  دینے کا فیصلہ، گرفتاریوں کا امکان

حکومت کا پی ڈی ایم کو فری ہینڈنہ  دینے کا فیصلہ، گرفتاریوں کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی)معیشت کی کشتی ڈبونے،مہنگائی اور بدحالی کے باعث گرتی ساخت اور عوام کے ہائی ہوتے پارہ سے خوفزہ پنجاب حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کو فری ہینڈ نہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپوزیشن کی تحریک کو ناکام بنانے کیلئے وفاق سے مشاورت شروع کر دی،اپوزیشن کے مر کزی قائدین کی نظر بندیوں سمیت دیگر آپشنز بھی استعمال کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے وفاق سے مشاورت اور اپوزیشن جماعتوں کی بھر پور سیاسی سر گر میاں شروع ہونے کے بعد اپوزیشن کو احتجاجی جلسوں کے معاملے پر فری ہینڈ نہ دینے کی پالیسی اختیار کر نے کا منصوبہ بنالیا ہے۔اپوزیشن کو ناکام بنانے کے لیے پنجاب حکومت نے وفاق سے مشاورت کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جسکے لیے پولیس سمیت دیگر اداروں سے بھی مشاورت کی جا رہی ہے۔ 
گرفتاریاں امکان

مزید :

صفحہ اول -