مودی سرکارکالاک ڈاؤن مزدورکُش ثابت ہوا،نیویارک ٹائمز

    مودی سرکارکالاک ڈاؤن مزدورکُش ثابت ہوا،نیویارک ٹائمز

  

نیویارک (آئی این پی)  نیویارک ٹائمز نے کہا ہے کہ بھارت میں وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے عجلت میں لاک ڈاون کرنا روزگار کیلئے نقل مکانی کرنیوالے محنت کشوں کیلئے تباہ کن ثابت ہوا جو شہری علاقوں میں قیام کرنے کے متحمل نہ ہوسکے اور دیہی علاقوں کی طرف ان کی واپسی سے وائرس ملک بھر میں پھیل گیا۔ ایک مضمون میں اخبار لکھتاہے کہ ملک ابھی تک وائرس کی پہلی لہر کی لپیٹ میں ہے اور مریضوں کی تعداد 70 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اب تک ایک لاکھ سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔  اخبار نے ماہرین کا بھی حوالہ دیا جنہوں نے کہا ہے کہ صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے جس کے بعد ملک میں بڑے پیمانے پر معاشی،غذائی اور دیگر بحران پیدا ہوسکتے ہیں۔

نیویارک ٹائمز

مزید :

صفحہ اول -