نواز شریف سے اصولی اختلاف،اداروں سے ٹکراؤ برداشت نہیں:جلیل احمد شرقپوری
لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے باغی ایم پی اے جلیل احمد شر قپوری نے کہا ہے کہ نوازشریف سے کچھ اصولی اختلاف ہیں، اداروں کے ساتھ ٹکرا کسی صورت برداشت نہیں ہے’ووٹ کو عزت دینے کی بات کر نیوالے نوازشر یف عمران خان کے ووٹوں کو بھی عزت دیں‘نوازشر یف کے بیانہ سے بھارت کو فائدہ ہو رہا ہے‘میرے ساتھ بدتمیزی کر نیوالوں کیخلاف (ن) لیگ نے ایکشن نہ لیا تو ہم اپنا لائحہ عمل دیں گے‘میں نے شہبا زشر یف اور رانا تنویر حسین کے کہنے پر (ن) لیگ کا ٹکٹ لیا نوازشر یف سے پہلے دن سے اختلاف رائے ہے۔ لاہو ر میں پر یس کانفر نس کے دوران جلیل احمد شرقپوری نے کہا کہ کراچی سے پشاور ر آزاد کشمیر اور بیرون ملک سے لوگ میرے ساتھ پنجاب اسمبلی میں پیش آنیوالے واقعے کی مذمت اور مجھ سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں مسلم لیگ کا ٹکٹ پہلی دفعہ نواز شریف کے کہنے پر لیاآٹھ سال تحرک انصاف کا حصہ رہا ہوں نواز شریف سے نظریاتی اختلاف ہوا تو ن لیگ سے الگ ہو گیا پھر تحریک انصا ف سے جڑارانا تنویر نے شہبا زشر یف کی درخواست پر ن لیگ کے ٹکٹ کے لیے آمادہ کیامیں ن لیگ کا ٹکٹ نہیں لینا چاہاتا تھااس شرط پر ٹکٹ لیا کہ نواز شریف سے اختلاف رہے گا۔
جلیل شرقپوری
لاہور،شرقپورشریف(نمائندہ خصوصی،نمائندہ پاکستان)وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی کی طرف سے جلیل شرقپوری سے بدسلوکی اور انہیں اسمبلی جانے سے روکنا افسوسناک واقعہ ہے -میاں جلیل شرقپوری سے بدسلوکی کی مذمت کرتا ہوں -سپیکر پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری سے بدتمیزی کرنے والے ارکان کے خلاف کارروائی کریں - میاں محمود الرشید نے یہ بات شرقپور میں رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل شرقپوری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران کہی -میاں محمود الرشید نے کہاکہ اس طرح کے واقعات ن لیگ کی مایوسی اور ذہنی شکست کی علامت ہیں -کوئی بھی رکن اسمبلی وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کرسکتا ہے -ن لیگ کے ارکان کو اپوزیشن میں رہنے کے طورطریقے سیکھنے چاہیے۔میاں محمود الرشید نے مزید کہاکہ یہ جلسے کرلیں،جلوسیاں کرلیں انہیں کرپشن کا حساب دینا پڑے گا -عمران خان ان کی کرپشن کو انجا م تک پہنچا کر چھوڑے گا۔
محمود الرشید