جنرل باجوہ کی مولانا عادل کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے ہر ممکن مدد کی ہدایت

جنرل باجوہ کی مولانا عادل کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے ہر ممکن مدد کی ہدایت

  

  راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مولانا عادل کے قاتلوں کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے سول انتظامیہ کو ہرممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ممتاز عالم دین مولانا عادل خان کے قتل کے واقعے کی شدید مذمت کر تے ہوئے اسے پاکستان کے دشمنوں کی جانب سے ملک میں بدامنی پیدا کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔ آرمی چیف نے ہدایت کی کہ مجرموں کوانصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے سول انتظامیہ کی ہرممکن مدد کی جائے۔

مدد ہدایت

مزید :

صفحہ اول -