ملک دشمن قوتیں فرقہ وارانہ افسادات کی سازشیں کر رہی ہیں:وزیر داخلہ

  ملک دشمن قوتیں فرقہ وارانہ افسادات کی سازشیں کر رہی ہیں:وزیر داخلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(این این آئی)وزیر داخلہ بریگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ مولانا عادل خان کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے گا، ملک کے اندر دہشتگردی اور انتہا پسندی پھیلانے والے عناصر کا محاسبہ ہو گا، پاکستان دشمن قوتیں ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کروانے کی سازشیں کر رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین پاکستان علما کونسل و معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں تمام مکاتب فکر کے علما و مشائخ کے تعاون سے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا گیا۔ممتاز عالم دین مولانا عادل خان کاقتل افسوسناک اور قابل مذمت ہے اور مجرموں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا عادل خان ایک عظیم عالم دین تھے اور ان کی اسلام اور مسلمانوں کیلئے خدمات قابل قدر تھیں۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے وفاقی وزیر داخلہ کو ملک میں انٹرفیتھ ہارمنی کونسل کے قیام کے سلسلہ میں آگاہ کیا اور وفاقی وزارت داخلہ کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
وزیر داخلہ

مزید :

صفحہ اول -