سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت ناساز،نجی ہسپتال منتقل 

سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت ناساز،نجی ہسپتال منتقل 

  

 کراچی (مانیٹرنگ) سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی۔ترجمان بلال ہاؤس کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پیپلزپارٹی کی جانب سے سابق صدر کی طبیعت کی ناسازی اورسپتال منتقل ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق سابق صدر کو شام میں نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا چیک اپ اور ٹیسٹ کیے گئے۔ذرائع کے مطابق سابق صدر کو ڈاکٹروں کی تجویز پر کراچی کے نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ ذرا ئع نے بتایا بلاول بھٹو زرداری اپنے والد آصف زرداری کو لے کرہسپتال پہنچے تھے تاہم ابتدائی ٹیسٹ سے متعلق رپورٹ آنے پر ڈاکٹرز نے انہیں علاج تجویز کرکے ہسپتال داخل کر دیا۔خیال رہے سا بق صدر میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں ضمانت پر ہیں جس کے بعد سے ہی ان کا علاج جاری ہے۔گزشتہ کچھ عرصے سے سابق صدر آصف زرداری کی صحت خرابی کا شکار ہے۔ کچھ عرصہ پہلے وہ صحت کی وجہ سے ہی لمبے عرصے کیلئے منظر عام سے غائب رہے تھے جس دوران طرح طرح کی قیاس آرائیاں کی جاتی رہی ہیں۔

زاردی 

مزید :

صفحہ اول -