گلگت بلتستان میں الیکشن شفاف ہونے چاہیں، چودھری برادران

گلگت بلتستان میں الیکشن شفاف ہونے چاہیں، چودھری برادران

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ق) کے رہنماء چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے گلگت بلتستان میں الیکشن منصفانہ اور شفاف ہونے چاہیں، ان انتخابات میں سب کو آزادانہ طور پر حصہ لینے کا موقع ملنا چاہیے۔گزشتہ روز ق لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی سے نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان میر افضل خان نے ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو میں چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان کی معیشت اور دفاع کیلئے بڑی اہمیت کا حامل اور سی پیک کا گیٹ وے ہے۔ ہماری جماعت نے ہمیشہ اس علاقہ کی اہمیت کو تسلیم کیا ہے۔ پاکستان کی سلامتی، دفاع اور اقتصادی ترقی کیلئے اس کی بہت زیادہ اہمیت ہے جسے کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ اس موقع پر میر افضل خان کہ گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے کا مطالبہ سب سے پہلے چودھری شجاعت حسین نے پیش کیا تھا۔ آج ان کی کاوشوں کے نتیجہ میں ہی ہمیں یہ حیثیت حاصل ہوئی ہے جس پر ہم مسلم لیگی قیادت بالخصوص چودھری شجاعت حسین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

چودھری برادران

مزید :

صفحہ اول -