مظفر گڑھ میں پاکستان کا سب سے بڑا انڈسٹریل زون بنائیں گے:عثمان بزدار

مظفر گڑھ میں پاکستان کا سب سے بڑا انڈسٹریل زون بنائیں گے:عثمان بزدار

  

 لاہو(نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر اور ڈیرہ غازی خان ایوان صنعت و تجارت کے نومنتخب صدر خواجہ جلال الدین رومی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں جنوبی پنجاب میں صنعت وتجارت کے فروغ اور روزگار کے بہترین مواقع پیدا کرنے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے خواجہ جلال الدین رومی کو ڈیرہ غازی خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ خواجہ جلال الدین رومی نے ڈیرہ غازی خان میں صنعت وتجارت کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 13سپیشل اکنامک زون بننے سے صنعتی انقلاب آئے گا۔ جنوبی پنجاب میں خصوصی طورپر صنعت و تجارت کو فروغ دے کر روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں گے۔ پسماندہ علاقوں میں صنعت و تجارت کا بے پناہ پوٹینشل موجودہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر اور صنعتکار برادری کیلئے بزنس فرینڈلی ماحول فراہم کیا گیا ہے۔ مظفر گڑھ میں ملکی تاریخ کاسب سے بڑا انڈسٹریل زون بنا نے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔اس صنعتی زون کے قیام سے علاقے کی معاشی تقدیر بدل دیں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی عمارت کے لئے اراضی فراہم کی جائے گی اور ڈیرہ غازی خان میں پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کا جلد افتتاح کیا جائے گا۔ سمال اینڈ میڈیم انڈسٹریز کے ذریعے پسماندہ علاقوں کو ترقی دیں گے۔ صدر ڈیرہ غازی خان ایوان صنعت و تجارت خواجہ جلال الدین رومی نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صنعت و تجارت کے فروغ کے لئے بزدار حکومت کا ویژن اور کاوشیں لائق تحسین ہے۔ پنجاب میں بزنس فرینڈلی ماحول پیدا ہونے سے ایکسپورٹ میں اضافہ ہورہاہے۔بزنس کمیونٹی حکومت پنجاب کے کورونا ریلیف پیکیج اور دیگر اقتصادی اقدامات کو سراہتی ہے۔ خواجہ جلال الدین رومی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں سوشل سیکٹر کی ترقی کیلئے حکومت سے بھرپور تعاون کریں گے۔تاجر برادری کوہ سلیمان میں بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں ہیلتھ اور ایجوکیشن کے منصوبوں میں بھی معاونت کرے گی۔سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا سے بچنے کے لیے احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا۔ شہری عوامی مقامات پر ماسک پہننے اور سماجی فاصلے برقرار رکھنے کی پابندی پر عمل کریں۔ احتیاط نہ کی تو کورونا جاتے جاتے پلٹ سکتا ہے۔تعلیمی اداروں، دفاتر اور ہجوم والے مقامات پر انسداد کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 11185 کورونا تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے۔ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 5 مریض جاں بحق ہوئے۔203 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔100687 کورونا مریضوں میں سے 96561 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔پنجاب میں 13 لاکھ 63 ہزار 398کورونا تشخیصی ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ سردار عثمان بزدار نے پنڈی بھٹیاں کے تھانہ صدر کی حدود میں بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ گرفتار ملزم کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔

عثمان بزدار

لاہور(آئی ا ین پی)  شکوے دور ہونے کے بعد فواد چوہدری کا وزیراعلی پنجاب کے ساتھ مل کر چلنے کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع ایوان وزیراعلی پنجاب کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی لاہور میں ملاقات ہوئی، دونوں رہنماں کے مابین ہونے والی ملاقات میں ایک دوسرے سے تحفظات دور ہوئے اور گلے شکوے بھی ختم ہوگئے، جس کے بعد دونوں رہنماں نے مل کر چلنے کا اعلان کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے فواد چوہدری کو جہلم کے لئے جلد ترقیاتی پیکیج کا یقین دلایا، اور کہا کہ فواد چوہدری ہمارے بھائی ہیں اگر شکوہ ہے تو دور کریں گے اور ان کی قومی مفاد میں تجاویز بھی استفادہ کیاجائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہلم میں ترقیاتی پیکیج کااعلان ایک پریس کانفرنس میں کیاجائے گا۔ جب کہ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم مل کر چلیں گے، اور ہمارا ہدف عوام کی خدمت اوران کے مسائل حل کرنا ہے۔

ملاقات

مزید :

صفحہ اول -