ہمارے کسی حکومتی عہدیدار کا کرپشن سکینڈل سامنے نہیں آیا:شاہ محمود قریشی

ہمارے کسی حکومتی عہدیدار کا کرپشن سکینڈل سامنے نہیں آیا:شاہ محمود قریشی

  

 ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔ کچھ لوگ ساز شو ں کا حصہ بن کر ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ملکی وحدت پارہ پارہ کرنیوالی قوتوں کو شکست ہوگی۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے وزیر خارجہ نے کہا کہ اپوزیشن سے ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی لیکن ان کی رکاوٹوں کے باوجود ملکی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا ماضی میں حکمرانوں نے ملکی دولت لوٹی اور بیرون ملک جائیدادیں بنائیں۔ ہماری حکومت کے کسی بھی عہدیدار کا کوئی کرپشن سکینڈل ابھی تک سامنے نہیں آیا۔

مزید :

صفحہ اول -