صدر ٹرمپ اور جوبائیڈن 22اکتوبر کو آخری مباحثے کی تیاریوں میں مصروف

صدر ٹرمپ اور جوبائیڈن 22اکتوبر کو آخری مباحثے کی تیاریوں میں مصروف

  

 واشنگٹن (اظہر زمان، خصوصی رپورٹ) اب جبکہ امریکہ کے 3نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں تین ہفتے باقی رہ گئے ہیں ری پبلکن امیدوار صدر ٹرمپ اور ڈیمو کریٹک امیدوار سابق نائب صدر جوبائیڈن کی پرجوش انتخابی ریلیاں جاری ہیں۔ دونوں امیدوار 22اکتوبر کو مباحثے کے آخری معرکے کی تیاریوں میں بھی بدستور مصروف ہے۔ ریاست اوہائیو کے شہر کلیولینڈ میں ان کے درمیان جوپہلا مباحثہ ہوا تھا اس میں دونوں امیدواروں نے انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کے بارے میں غلط لفظ استعمال کئے اور بار بار مداخلت کرتے رہے۔ اس کے بعد خیال تھا کہ دوسرے مباحثے میں ضوابط سخت بنائے جائیں گے۔  اس دوران صدر ٹرمپ کرونا وائرس میں مبتلا ہوکر ہسپتال میں جا پہنچے اور اب دوبارہ بظاہر صحت مند ہو چکے ہیں۔ 15اکتوبر کو فلوریڈا میں ہونے والے مباحثے  کو منتظمین ورچوئل رکھنا چاہتے تھے کیونکہ وہ صدر ٹرمپ کی بیماری کے باعث ایسے معمول کے مطابق کرکنا نہیں چاہتے تھے۔ صدر ٹرمپ نے اصرار کہا کہ وہ ورچوئیل میں شرکت نہیں کریں گے اور صرف آمنے سامنے کھڑے ہوکر مباحثہ کریں گے جس کے بعد انتظامیہ نے دوسرے مباحثے کو منسوخ کرکردیا۔ اس طرح اب صرف دوسرا اور آخری مباحثہ ہی ہوگا۔  جو ریاست ٹینیسی کے شہر نیش ویل میں منعقد ہوگا۔ ان مباحثوں میں امیدواروں کی کارکردگی ووٹروں میں مقبولیت پر بہت اثرانداز ہوتی ہے اس لئے دونوں امیدوار اس میں شرکت کیلئے سنجیدگی سے تیاریاں کر رہے ہیں۔

مباحثہ تیاریاں 

مزید :

صفحہ اول -