گلگت بلتستان الیکشن،مسلم لیگ (ن)نے 18حلقوں کے امیدواروں کا اعلان کردیا

گلگت بلتستان الیکشن،مسلم لیگ (ن)نے 18حلقوں کے امیدواروں کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 نارووال(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن)کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے گلگت بلتستان الیکشن کیلئے پارٹی کے 18 امیدواروں کا اعلان کردیا۔ اتوار جاری اعلامیہ کے مطابق حلقہ 2 گلگت 2 حفیظ الرحمان، حلقہ 3 گلگت 3 ذوالفقار علی، حلقہ 4 نگر سے انجینئرعارف حسین، حلقہ 5 نگر 2 سجاد حسین، حلقہ 6 ہنزہ ریحان شاہ، حلقہ 7 سکردو اکبر تابان، حلقہ 11 کھرمنگ انجینئر شبیر، حلقہ 12 شگر طاہر شگری، حلقہ 13 استور ایک فرمان علی، حلقہ 15 دیامر ون عبدالواجد، حلقہ 16 دیامر 2 محمد انور، حلقہ 17 دیامر 3 صدر عالم، حلقہ 19 غذر عاطف سلمان، حلقہ 21 غذر حلقہ 23 گانچھے 2 غلام حسین، حلقہ 24 گانچھے 3 منظور حسین شامل ہے۔ 6 حلقے فی الحال خالی چھوڑے ہیں،حیران کن طور پر حلقہ ایک گلگت ایک سے سابق ڈپٹی سپیکر (جعفراللہ کا حلقہ) حلقہ 14 استور 2 (برکت جمیل) اور حلقہ 18 دیامر 3 (عمران وکیل کا حلقہ) کو بھی پینڈنگ رکھا ہے، حلقہ 8 سکردو 2 اور حلقہ 9 سکردو 3 (ناشاد کا حلقہ) بھی خالی پڑے ہیں۔ مسلم لیگ (ن)کی حکومت کے خاتمے کیساتھ ہی سابق صوبائی وزراء اور اہم شخصیات کی دیگر پارٹیوں میں شمولیت کے بعد مسلم لیگ ن چند حلقوں کے باقی حلقوں میں غیر اہم اور غیر مقبول افراد کو ٹکٹ جاری کئے ہیں۔
ن لیگ  اعلان

مزید :

صفحہ اول -