حکومت ضروری اشیا ء کی قیمتوں میں کمی کیلئے تمام اقدامات کریگی،حماداظہر

  حکومت ضروری اشیا ء کی قیمتوں میں کمی کیلئے تمام اقدامات کریگی،حماداظہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی) مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے عوام کو ریلیف دینے کیلئے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت ضروری اشیا ء کی قیمتوں میں کمی کیلئے تمام اقدامات کرے گی۔ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں خوراک کی قیمتوں میں عارضی اتار چڑھاؤدیکھا گیا ہے۔درآمد کی گئی گندم اور چینی مقررہ قیمتوں پر صوبوں کو فراہم کی جائے گی،دوسری اشیا ء کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے طریقوں پر بھی غور کیا جارہا ہے۔
حماد اظہر

مزید :

صفحہ اول -