ملک دشمن شرانگیزی و انتشار پھیلانے کے مذموم عزائم میں نامراد ہی رہیں گے، شبلی فراز

ملک دشمن شرانگیزی و انتشار پھیلانے کے مذموم عزائم میں نامراد ہی رہیں گے، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے ممتاز عالم دین مولانا ڈاکٹر عادل خان کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے ملک دشمن عناصر شرانگیزی اور انتشار پھیلانے کے مذموم عزائم میں ناکام ہوں گے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ ممتاز عالم دین مولانا ڈاکٹر عادل خان کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انکی شہادت انتہائی افسوس ناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک دشمن عناصر شرانگیزی اور انتشار پھیلانے کے مذموم عزائم میں ناکام ہوں گے۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ 
شبلی فراز

مزید :

صفحہ اول -