اپوزیشن تحریک کا پرتشدد ہونا بعید از قیاس نہیں، فواد چوہدری

اپوزیشن تحریک کا پرتشدد ہونا بعید از قیاس نہیں، فواد چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک کا پرتشدد ہونا بعید از قیاس نہیں، اس تحریک میں اصل چیلنج مذہب کارڈ کے استعمال کا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک میں مدرسے کے بچوں کے ڈنڈا بردار جلوس بھی شامل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اقدام مذہبی جذبات سلگانے کی کوشش ہے، اس تحریک سے فرقہ وارانہ کشیدگی میں اضافہ ہو گا۔انہوں نے کہاکہ کوئی بھی سنجیدہ تجزیہ کار اس تحریک کو انتشار کا استعارہ ہی سمجھے گا۔
فواد چوہدری

مزید :

صفحہ اول -