مہنگائی حکومت کی سب سے  بڑی دشمن ہے،شیخ رشید 

  مہنگائی حکومت کی سب سے  بڑی دشمن ہے،شیخ رشید 

  

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے مہنگائی کوحکومت کی سب سے بڑی دشمن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان سے لوگوں کونفرت نہیں،مہنگائی کے سبب اختلاف ضرورہے، مہنگائی کو وزیر اعظم ختم کریں گے،اپوزیشن جتنے جلوس جلسے کرنے ہیں، عمران خان کہیں نہیں جارہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں غریب کی بات کرتاہوں اورکرتارہوں گا۔انہوں نے کہاکہ میں نے کابینہ اجلاس میں دوائیوں کی قیمت کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے بہت کچھ سیکھاہے،بہت سے وزرا ناتجربہ کاربھی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان سے لوگوں کونفرت نہیں،مہنگائی کے سبب اختلاف ضرورہے، مہنگائی کو عمران خان ختم کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی پوری کوشش کی جارہی ہے۔ جلسے جلوس کریں، بعدمیں ان کوٹوٹناہے۔ شیخ رشیداحمد نے کہاکہ عمران خان کہیں نہیں جارہے، ان کوجتنے جلوس کرنے ہیں کریں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان پرتو کوئی چوری اورکرپشن کا الزام نہیں ہے۔

شیخ رشید

مزید :

صفحہ اول -