امریکا، چین محاذ آرائی سے دنیا عالمی جنگ کے دھانے پر پہنچ گئی ہے،ہنری کسنجر

امریکا، چین محاذ آرائی سے دنیا عالمی جنگ کے دھانے پر پہنچ گئی ہے،ہنری کسنجر

  

نیویارک(این این آئی) سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر نے متنبہ کیا ہے کہ امریکا اور چین کو محاذ آرائی کی حدیں طے کرنی چاہئیں ورنہ دنیا خود پہلی جنگ عظیم کی طرح ایک اور عالمی جنگ کا سامنا کرسکتی ہے۔میڈیرپورٹس کے مطابق کسنجر نے نیویارک کے اقتصادی کلب کے زیر اہتمام ورچوئل مباحثے کے سیشن کے دوران کہا کہ امریکا اور چین جو اس وقت نئی سرد جنگ سے گذر رہے ہیں کو تصادم کی حدود کی وضاحت کرنی چاہیے۔ امریکا اور چین کے درمیان جاری تنازعات کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جانے چاہئیں ورنہ پوری دنیا اس محاذ آرائی سے عدم استحکام کا شکار ہوسکتی ہے۔ آپ کہہ سکتے ہیں یہ معاملہ مکمل طور پر ناممکن ہے لیکن اگر یہ مکمل طور پر ناممکن ہے تو ہم خود کو پہلی جنگ عظیم کی طرح کی صورتحال میں پائیں گے۔ واشنگٹن اور بیجنگ کے مابین کشمکش نئی ٹیکنالوجی کے ابھرنے کی وجہ سے پیدا ہوئی جس نے جیو پولیٹیکل منظر کو تبدیل کردیا۔ وقت آگیا ہے کہ امریکی حکومت حالات کی نزاکت کا ادراک کرے۔

ہنری کسنجر

مزید :

صفحہ اول -