پوپ فرانسس کا ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے ازسرنو غوروفکر کا مطالبہ

پوپ فرانسس کا ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے ازسرنو غوروفکر کا مطالبہ

  

 پیرس (آئی این پی) مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ازسرنو غوروفکر کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب دنیا کے پاس صرف دو راستے بچے ہیں: یا تو بنیادی تبدیلیاں لائی جائیں یا پھر غربیوں کو نظرانداز کرتے ہوئے قدرتی وسائل کا بے دریغ استحصال جاری رکھا جائے۔ وہ تحفظ ماحول کی عالمی تحریک ٹیڈ کانٹ ڈان سے خطاب کر رہے تھے۔ پاپائے روم نے مزید کہا کہ کرہ ارض کی بقا کے لیے ہمیں اپنا موجودہ طرز زندگی مکمل طور پر تبدیل کرنا ہو گا۔ ٹیڈ کانٹ ڈان کے اس اجلاس سے پچاس عالمی رہنماں نے خطاب کیا، جن میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکریڑی انٹونیو گوٹیرش، برطانوی پرنس ولیم اور نامور سائنسدان اور سماجی کارکن بھی شامل تھے۔

پوپ فرانسس

مزید :

صفحہ اول -