حکومت دن رات عوامی خدمت میں مصروف،عوام ہمارے گن گا رہے ہیں:چودھری سرور

حکومت دن رات عوامی خدمت میں مصروف،عوام ہمارے گن گا رہے ہیں:چودھری سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (نمائندہ خصوصی)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے چہرے قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت کرپشن کے خاتمے کیلئے پر عزم،احتساب ہمارا قومی مشن ہے،اپوزیشن کی ہر تحریک پانی کا بلبلا ثابت ہوتی ہے، ن لیگ کا شو فلاپ ہو گا،قوم خزانہ لوٹنے والوں کا احتساب چاہتی ہے،حکومت اپوزیشن کے جلوسوں اور تحریک سے گھبرانے والی نہیں۔گزشتہ روز یہاں پارٹی عہدیداروں سے ملاقات میں چوہدری محمد سرور نے کہا کہ حکومت اورتمام قومی ادرے ملک و قوم کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ایک پیج پر ہیں اوریہی مسلم لیگ(ن) کوہضم نہیں ہورہا۔ پہاڑ جیسے چیلنجز کے باوجود وزیراعظم عمران خان ملک کو درست سمت میں گامزن کیا ہے اور تمام عالمی ادارے حکومت کی کاوشوں کے معترف ہیں۔دریں اثناء گورنر پنجاب سے امین بیت المال پنجاب ملک اعظم نے بھی ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیا ل کیا۔ اس موقع پر چوہدری محمد سرورنے کہاکہ پی ٹی آئی عوام کی بلاتفریق خدمت پر یقین رکھتی ہے،وزیراعظم عمران خان کے وژن کے عین مطابق حکو مت دن رات محنت کررہی ہے، ملک سے لوٹ مار کا دور ہمیشہ کے لئے ختم ہو چکا ہے۔سیاسی بے روزگاروں کا ٹولہ قوم کو گمراہ نہیں کرسکتا۔تحریک انصاف کرپٹ مافیا کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی،عوام کرپٹ مافیا کی چوری کو بچانے کے لئے سڑکوں پر نہیں نکلے گی اور ناہی باشعور عوام کرپٹ اپوزیشن کے بہکاوے میں آئیں گے۔ مولانا فضل الرحمان کو عوام نے مسترد کر کے اسمبلی سے باہر کیا ہے اور مفرورنواز شریف خود لندن میں بیٹھ کر کارکنوں کو باہر نکلنے کا کہہ رہے ہیں یہ لوگ قانون کی بالادستی نہیں مانتے یہ خود کو قانون سے ماورا سمجھتے ہیں۔
چوہدری سرور

مزید :

صفحہ آخر -