دنیابھرمیں 33کروڑ خواتین مختلف صورتوں میں غلامی پر مجبور

دنیابھرمیں 33کروڑ خواتین مختلف صورتوں میں غلامی پر مجبور

  

پرتھ(این این آئی)ایک تازہ رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ اس وقت دنیا بھر میں انتیس ملین خواتین مختلف صورتوں میں غلامی کر رہی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق واک فری نامی غیر سرکاری تنظیم کی رپورٹ میں بتایاگیاکہ جبری مشقت، قرض کے بدلے کام، جبری شادی اور دیگر صورتوں میں وسیع پیمانے پر عورتوں کا استحصال جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہر 130 میں سے ایک عورت اس صورت حال سے متاثر ہے۔ جنسی استحصال کے متاثرین میں خواتین کا تناسب ننانوے فیصد، جبری شادیوں کے متاثرین میں چوراسی فیصد اور جبری مشقت کے متاثرین میں عورتوں کا تناسب چون فیصد ہے۔

خواتین غلام

مزید :

صفحہ آخر -