عثمان بزدارکی مولانا عادل  خان کے انتقال پر اظہار افسوس 

عثمان بزدارکی مولانا عادل  خان کے انتقال پر اظہار افسوس 

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کراچی میں فائرنگ سے معروف عالم دین مولانا ڈاکٹر عادل خان کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی او ر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ملک دشمن عناصر پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ قوم کی تائید وحمایت سے دشمن کے مذموم عزائم ناکام بنائیں گے۔

مذمت

مزید :

صفحہ آخر -