لاہور کے ماسٹر پلان کی تیاری میں ڈویلپرز کا ممبر بھی شامل کیا جائے،لاہور ڈویلپرز اینڈ بلڈرز ایسوسی ایشن

 لاہور کے ماسٹر پلان کی تیاری میں ڈویلپرز کا ممبر بھی شامل کیا جائے،لاہور ...

  

 لاہور(فورم رپورٹ،میاں اشفاق انجم، تصاویر،ایوب بشیر)لاہور کے ماسٹر پلان کی تیاری میں ڈویلپرز کا کوئی ممبر شامل نہ کرنا زیادتی ہے،ٹاؤن پلاننگ ونگ ایل ڈی اے کا اپنی سکیموں اور پرائیویٹ سکیموں کیلئے بائی لاز مختلف ہونے سے مسائل جنم لے رہے ہیں،غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی لوٹ مار کی وجہ سے منظور شدہ سکیموں کی حق تلفی ہو رہی ہے،صوبائی وزیر ہاؤسنگ،وائس چیئرمین اورڈی جی ایل ڈی اے کا اب تک کا کردار بڑا مثبت ہے،وزیر اعظم کے تعمیراتی پیکیج کے ثمرات کے حصول کیلئے ایل ڈی اے کو کرپشن فری کردار ادا کرنا چاہئے،ڈویلپرز اور بلڈرز اہل پاکستان کو 50لاکھ گھروں کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،مشاورت کا حصہ بنایا جائے،ان خیالات کا اظہار لاہور ڈویلپرز اینڈ بلڈر ز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں طاہر جاوید،صدر شیخ محمد امجد،وائس چیئرمین یاسر قاضی،جنرل سیکرٹری عامر فدا،سینئر نائب صدر حاجی زاہد مصطفی،فنانس سیکرٹری محمد عثمان بھٹی نے ”پاکستان“ فورم میں کیا،میاں طاہر جاوید نے کہا کہ صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید،وائس چیئرمین شیخ محمد عمران،ڈی جی ایل ڈی اے کے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہیں،ان کا کردار بڑا مثبت ہے،وزیر اعظم کے تعمیراتی پیکیج کے 100 فیصدثمرات سمیٹنے کیلئے ایل ڈی اے کا کردار بڑااہم ہے،بلا وجہ کی رکاوٹیں دور کرنے کی ضرورت ہے،صدر شیخ محمد امجد نے کہا کہ لاہور کے ماسٹر پلان کی تیاری خوش آئند ہے،لاہور کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والے ڈویلپرز اور بلڈرز میں سے کسی کو ممبر نہ بنانا اور ان کو مشاورت میں شامل نہ کرنا سمجھ سے بالا تر ہے سیکرٹری جنرل عامر فدا نے کہا کہ ایل ڈی اے کا اپنی سکیموں اور پرائیویٹ سکیموں کیلئے دوہرا معیار مسائل پیدا کر رہا ہے،ایل ڈی اے کی سکیموں کیلئے بائی لاز اور ہیں،پرائیویٹ سکیموں کیلئے اور غریبوں کو چھت فراہم کرنے میں پرائیویٹ سکیموں کا کردار اہم ہے،یاسر قاضی نے کہا کہ پرائیویٹ سکیموں کو کوئی مراعات نہیں دی جا رہی ان کیلئے قوائد اور صرف سختیاں ہی ہیں،ملک زاہد مصطفی نے کہا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمیں غریبوں کو لوٹ رہی ہیں ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے،محمد عثمان بھٹی نے کہا کہ وزیر اعظم کے ہاؤسنگ سیکٹر کیلئے اعلانات کو عملی جامع پہنانے کیلئے موثر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے جو اب تک نظر نہیں آ رہی،میاں طاہر جاوید نے کہا کہ ہاؤسنگ سکیموں کے مسائل کے فوری حل کے لیے ون ونڈو کا نظام لایا جائے۔ 

ڈویلپرز اینڈ بلڈر ز

مزید :

صفحہ آخر -