معاشی اعشاریے ملکی ترقی کی واضح نشاندہی کر رہے ہیں،عبدالعلیم خان

معاشی اعشاریے ملکی ترقی کی واضح نشاندہی کر رہے ہیں،عبدالعلیم خان

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے درپیش مختلف چیلنجز کا بھرپور کامیابی سے سامنا کیا ہے اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے ساتھ ساتھ ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کی کوشش کی ہے جس کیلئے مختلف شعبوں میں مضبوط بنیادیں فراہم کر دی گئی ہیں۔سینئر وزیر نے پارٹی کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشی اعشاریے ملکی استحکام اور ترقی کی واضح نشاندہی کر رہے ہیں، برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی خوش آئند امر ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تمام تر مشکلات کے باوجود اپنے منشور پر تیزی سے عملدرآمد کر رہی ہے۔سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ منفی پراپیگنڈے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا،موجودہ حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں اپنی مدت پوری کرے گی۔سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے پارٹی کارکنوں سے کہا کہ وہ عوامی سطح پر اپنے رابطوں کو تیز کریں اور لوگوں کی مشکلات کو حل کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت لوگوں کے مقامی مسائل حل کرنے کیلئے تمام وسائل برؤئے کار لا رہی ہے۔

عبدالعلیم خان 

مزید :

صفحہ آخر -