تاریخی قرض لیکر ملک کیخلاف سازش کی گئی،رانا ثناء اللہ 

تاریخی قرض لیکر ملک کیخلاف سازش کی گئی،رانا ثناء اللہ 

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں نے وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ ملک کیخلاف بین الاقوامی سازش اربوں کھربوں روپے کی فارن فنڈنگ سے ہوئی۔ 23خفیہ فارن فنڈنگ اکاونٹ پکڑے گئے، کھاتے سامنے لائیں تاکہ پتہ چلے کس کس نے سازش کیلئے پیسہ دیا۔انہوں نے کہا کہ اس بین الاقوامی سازش کے ذریعے سی پیک رول بیک کیاگیا اس سازش کے ذریعے سقوط کشمیر ہوا، مودی کی بدمعاشی کے سامنے بھیگی بلی بن گئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن پر غداری کے مقدمے بنائے گئے، وفاق اور اکائیوں کا تعلق خراب کیاگیا آرٹی ایس نہ بیٹھتا تو عمران نیازی بنی گالہ اور شیخ رشید اسمبلی میں نہیں لال حویلی میں ہی قید ہوتا۔بدترین مہنگائی، تاریخی قرض لے کر ملک کیخلاف سازش کی گئی، احتساب کے بعد غداری کا بیانیہ فیل ہونے پرمداری نے بین الاقوامی سازش کا نیا سانپ چھوڑا ہے۔

رانا ثناء اللہ 

مزید :

صفحہ آخر -