ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کا نائب قاصد کروڑپتی نکلا،بھائی گرفتار، ملزم فرار 

ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کا نائب قاصد کروڑپتی نکلا،بھائی گرفتار، ملزم فرار 

  

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک)بہاولنگر میں ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) آفس کے نائب قاصدکے کروڑوں روپے کے اثاثے نکل آئے، قومی احتساب بیورو (نیب) ملتان نے تحقیقات شروع کر دیں۔ترجمان نیب کے مطابق ملزم کی مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی کمرشل اور رہائشی جائیدادیں ہیں۔آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی شکایت پر نیب ملتان نے بہاولنگر میں ڈی سی آفس کے نائب قاصد کے گھر پر چھاپہ مارا، اس دوران ملزم کے گھر سے سونا،کرنسی نوٹ اور پرائز بانڈ برآمد ہوئے جبکہ ملزم فرار ہوگیا۔ ترجمان نیب کے مطابق ملزم کے بھائی کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

نائب قاصد

مزید :

صفحہ آخر -