بانڈی پورہ،ایک ہی رات آتشزدگی کے 2واقعات،9گھر خاکستر،40مویشی ہلاک

بانڈی پورہ،ایک ہی رات آتشزدگی کے 2واقعات،9گھر خاکستر،40مویشی ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 سرینگر، جموں (این این آئی) غیرقانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں ضلع بانڈی پورہ کی وادی گریز میں رات کے دوران  آتشزدگی کے دو الگ الگ واقعات میں 9 مکانات خاکستر اور 40 کے قریب مویشی ہلاک ہوگئے کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تلیل کے علاقے بدوآب میں آٹھ مکانات جبکہ بگٹور گاؤں میں ایک مکان آگ لگنے سے خاکستر ہوا آتشزدگی کے واقعات میں کئی باڑوں کو بھی نقصان پہنچا جس سے مویشی ہلاک ہوگئے ایس ڈی ایم گریز مدثر احمد نے صحافیوں کو بتایا کہ بدوآب گاؤں میں رات کے دوران آتشزدگی کے واقعے میں 8 مکانات مکمل طور پرجل گئے جبکہ کئی گاؤ خانوں کو نقصان پہنچاانہوں نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق اس واقعہ میں بھیڑوں سمیت 40 کے قریب مویشی ہلاک ہوگئے ہیں دوسری جانب  غیرقانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع پونچھ کے علاقے بالاکوٹ میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائی شروع کی کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق علاقے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک رہنما کے گھر کے قریب فائرنگ کے بعد بھارتی فوجیوں نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی شروع کردی بھارتی فوجیوں نے علاقے کی طرف جانے والے تمام راستوں کو بند کردیا اور لوگوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کردی۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوج کا آپریشن جاری تھا۔
آتشزدگی، محاصرہ

مزید :

صفحہ آخر -