سول ایوی ایشن اتھارتی میں بھرتیوں،تقررو تبادلوں پر پابندی،نئی ٹریول ایڈوائزری بھی جاری

سول ایوی ایشن اتھارتی میں بھرتیوں،تقررو تبادلوں پر پابندی،نئی ٹریول ...

  

 لاہور(آئی این پی)سی اے اے کی دو حصوں میں تقسیم تک سول ایوی ایشن اتھارٹی میں ہر قسم کی نئی بھرتیوں، تقرر وتبادلوں پر پابندی عائد کردی گئی۔۔ ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تقسیم کیلئے قانونی مسودے کی تیاری میں چھ ماہ لگ سکتے ہیں، اس وقت تک ہر قسم کے انٹرویو، بھرتی، ٹرانسفر و پوسٹنگ پر پابندی رہے گی جبکہ لازمی اور ضرورت کے تحت کی جانے والی بھرتی کی منظوری وزیر ہوابازی کے آفس سے لی جائے گی، ریگولر ڈی جی سی اے اے کی تعیناتی تک پروموشن اور پہلے سے ایڈورٹائزکردہ آسامیوں پر بھرتیاں بھی روک دی گئی ہیں۔دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی گئی، تمام ایئر لائنز کے عملے کو کرونا ٹیسٹ سے استثنیٰ دیدیا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے نئی جاری ٹریول ایڈوائزی کے مطابق تمام ایئر لائنز کے عملے کو کرونا ٹیسٹ سے استثنیٰ حاصل ہو گیا، کیٹگری اے کے بعد کیٹیگری بی میں شامل ممالک سے آنیوالے جہازوں کے کریو پر سے کرونا ٹیسٹ کرانے کی شرط ختم کردی گئی۔کیٹیگری بی میں شامل ممالک سے آنیوالی پروازوں کے مسافروں کیلئے کرونا ٹیسٹ لازم ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ایئر لائنز کے عملے کو کرونا ٹیسٹ سے استثنیٰ دیدیا۔ 

سول ایوی ایشن  

مزید :

صفحہ آخر -