اسلام آباد، سی این جی سلنڈر میں چھپائی گئی منشیات برآمد، 3ملزم گرفتار
اسلام آباد(آئی این پی) موٹروے ٹول پلازہ کے قریب سلنڈرزمیں چھپائی گئی منشیات کی بھاری مقدار برآمد تفصیلات کے مطابق اے این ایف انٹیلی جینس نے اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ کے قریب کارروائی کے دوران منشیات کی بھاری مقدار برآمد کرکے خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ذرائع کے مطابق ہیروئن کے 18 پیکٹ سی این جی سلنڈر میں چھپائے گئے تھے اور ملزمان منشیات اسمگل کرکے لاہور، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں فروخت کرتے تھے ملزمان کے خلاف مقدمہ درجہ کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
منشیات برآمد