اشیاء ضرور یہ کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھی جائے اور مہنگائی پر قابو پایا جائے:اسلم اقبال

اشیاء ضرور یہ کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھی جائے اور مہنگائی پر قابو پایا ...

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم قبال کی زیر صدارت چیف سیکرٹری آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اشیاء ضروریہ بالخصوص آٹا اور چینی کے نرخوں، دستیابی اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا اورمہنگائی پر قابو پانے کیلئے غیر روایتی اور اختراعی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اس موقع پرچیف سیکرٹری پنجاب،خوراک، زراعت، انڈسٹریز کے محکموں کے سیکرٹریز، کمشنر لاہورڈویڑن نے شرکت کی جبکہ ڈویڑنل کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران صوبہ میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، رواں ماہ47افراد گرفتار،42مقدمات درج، بریفنگ دی گئی۔نا جائز منافع خوری پر تقریبا60 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا،صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھی جائے جبکہ محکمہ زراعت سبزیوں کی دستیابی کے حوالے سے فعال کردار ادا کرے۔اس موقع پر چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ صوبہ میں گرانفروشوں، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم۔انہوں نے کہا کہ فلور ملوں کو سبسڈائزڈسرکاری گندم کی فراہمی، پسائی اور مارکیٹ میں سپلائی کے عمل کی مکمل نگرانی کی جائے۔ جو ملز سرکاری گندم کی پسائی نہیں کرتیں انکے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ پرائس کنٹرول کے سلسلے میں ٹائیگر فورس کی خدمات سے استفادہ کیا جائے۔ دکانوں پر ریٹ لسٹیں نمایاں جگہ پر آویزاں کروائی جائیں، کوتاہی برداشت نہیں۔

اسلم اقبال 

مزید :

صفحہ آخر -