بھارتی بینک منی لانڈرنگ میں ملوث فیٹف بلیک لسٹ میں ڈالے، رحمان ملک

بھارتی بینک منی لانڈرنگ میں ملوث فیٹف بلیک لسٹ میں ڈالے، رحمان ملک

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ بھارت کے شہر کرناٹکا اور کیرالہ میں داعش کے کیمپ ہیں۔ بھا رت کے 40 بینک منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، کیا یہ چیز فیٹف کو نظر نہیں آ رہی؟اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا سوشل میڈیا پر گزشتہ روز سے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے ایجنٹ میرے خلاف بہت باتیں کر رہے ہیں۔ مودی سرکار داعش کو مکمل سپورٹ کر رہی ہے۔رحمان ملک نے مطالبہ کیا کہ فنانشنل ایکش ٹاسک فورس (فیٹف) کو بھارت کو بلیک لسٹ میں ڈالنا چاہیے۔ یہ بات تو دنیا نے بھی کنفرم کر دی ہے کہ بھارت داعش کو فنانس کر رہا ہے، بھارت دہشتگردوں کو سپورٹ کرتا ہے۔انہوں نے حکومت کو مشورہ دیا کہ بھارت کیخلاف اتنے شواہد ہیں، فیٹف میں اس کیخلاف جانا چاہیے۔ چپ رہنے سے کچھ نہیں ہوگا۔ بھارت نے پراکسی وار شروع کر رکھی ہے، بھارت سٹیٹ سپانسر دہشت گردی اور منی لانڈرنگ کر رہا ہے۔ اس بارے میں حکومت، فیٹف اور اقوام متحدہ کو بھی خط لکھ رہا ہوں۔ داعش اور آر ایس ایس کا محاذ پاکستان اور چین کیخلاف بنایا جا چکا ہے۔ بھارتی لوگوں نے شام میں داعش سے ٹریننگ لیں۔

رحمان ملک

مزید :

صفحہ اول -