برطانوی ائیر لائن کو لاہور کیلئے پروازوں کی اجازت مل گئی

برطانوی ائیر لائن کو لاہور کیلئے پروازوں کی اجازت مل گئی

  

 کراچی (آئی این پی) سول ایوی ایشن اتھارٹی  (سی اے اے) نے برٹش ائیر ویز کو لاہور کے لیے فلائٹس آپریشن کی اجازت دے دی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق برٹش ائیر ویز نے لاہور کے لیے پروازیں شروع کرنے کی درخواست دی تھی جو حکومت پاکستان نے منظور کر لی ہے۔ برٹش ائیر ویز ہیتھرو ائیرپورٹ سے لاہور کے لیے ہفتے میں 4 پروازیں آپریٹ کرے گی۔ سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ یورپی یونین سے اجازت ملنے پر پی آئی اے برطانیہ میں اپنا فضائی آپریشن دوبارہ شروع کرے گی، اور پی آئی اے کا  برطانیہ آپریشن شروع ہونے پر برٹش ائیر ویز کے شیڈول پر نظرثانی کی جا سکے گی۔

برٹس ائیر ویز

مزید :

صفحہ اول -