علماء کمیٹی کا حکومت کو مولانا عادل کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم

علماء کمیٹی کا حکومت کو مولانا عادل کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹے کا ...

  

کراچی (سٹاف رپورٹر)شہر قائد کراچی کی علماء کمیٹی نے جامعہ فاروقیہ کے مہتمم و شیخ الحدیث مولانا ڈاکٹر عادل خان کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے حکومت کو الٹی میٹم دیدیا۔کراچی علماء کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں مولانا ڈاکٹر عادل خان کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیاکہ مولانا عادل کی ملک وبیرون ملک بے شمار خدمات ہیں اور انہوں نے فرقہ وارانہ کشیدگی کو کم کرنے میں کردار ادا کیا۔ حکومت اور ریاستی ادارے قاتلوں کی فوری گرفتاری کے اقدامات کریں جبکہ علماء کمیٹی مولانا عادل کو سکیورٹی نہ دینا حکومتی غفلت سمجھتی ہے لہٰذا حکومت تمام دینی اداروں اور اہم علماء کو فول پروف سکیورٹی دے۔ علماء اور مدارس نے امن وامان برقرار رکھنے میں ہمیشہ مؤثر کردار اداکیا۔ حکومت 48 گھنٹوں میں مولانا عادل کے قاتلوں کو گرفتار کرے،عدم گرفتاری پر علماء، مدارس اور اتحاد تنظیم مدارس راست اقدام پر مجبور ہوں گے۔

علماء کمیٹی

مزید :

صفحہ اول -