12 اکتوبر، مسلم لیگ (ن) آج یوم سیاہ منائے گی 

12 اکتوبر، مسلم لیگ (ن) آج یوم سیاہ منائے گی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(این این آئی،آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن)آج پیر 12 اکتوبر کو یوم سیاہ منائے گی۔لیگی رہنماؤں کے مطابق یوم سیاہ پر ن لیگ راولپنڈی پریس کلب کے باہر بھرپور احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔ شاہد خاقان عباسی اور دیگر رہنما دن تین بجے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کریں گے۔مسلم لیگ (ن)راولپنڈی کی قیادت یوم سیاہ پر احتجاج کی تیاریوں اور رابطوں کیلئے سرگرم ہوگئی،پی ایم ایل این نائب صدر پنجاب انجینئر قمر اسلام راجہ نے کہاکہ ن لیگی کارکنان ہر صورت یوم سیاہ کے احتجاج میں شریک ہوں۔
یوم سیاہ 

مزید :

صفحہ اول -