اسرکاری نرخنامے آویزاں نہ ہونے پر پرائس مجسٹریٹس ذمہ دار ہونگے، کمشنر

 اسرکاری نرخنامے آویزاں نہ ہونے پر پرائس مجسٹریٹس ذمہ دار ہونگے، کمشنر

  

لاہور(سٹی رپورٹر)کمشنر لاہور ڈویژن ذوالفقار گھمن کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن امان انور قدوائی، ڈائریکٹر فوڈ لاہور، اے ڈی سی جی لاہور، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، تمام زیڈ او آرز، ضلعی افسران نے شرکت کی جبکہ تمام ڈی سیز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔دوسری جانب کمشنر نے پرائس مجسٹریٹس کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اشیائے خوردونوش کے سرکاری نرخنامے آویزاں نہ ہوئے تو متعلقہ پرائس مجسٹریٹس ذمہ دار ہوں گے اور اس پر کسی کوتاہی کی گنجائش نہیں ہوگی۔ آٹا دستیابی و فراہمی کیلئے ضلعی انتظامیہ، محکمہ خوراک اور ایم سی ایل کی مشترکہ ٹیمیں فیلڈ چیکنگ اور کام کریں گی۔ کسی افسر یا محکمے کی کوتاہی یا غفلت پر زیرو ٹالرنس ہو گی۔

، تمام ٹیموں کے متعلقہ اے سی انچارج ہوں گے۔ کمشنر آفس اور ڈی سی آفس سے علیحدہ علیحدہ ٹیمیں فیلڈ چیکنگ کریں گی۔ اے سی ز اپنے اپنے علاقوں میں ریٹ لسٹوں کی فعالیت و آپریشن کو چیک کریں جبکہ تمام ٹیمیں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے تحت چیکنگ کریں گی۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -