لخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ کا مستحق بچیوں میں جہیز بوکس تقسیم

  لخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ کا مستحق بچیوں میں جہیز بوکس تقسیم

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) بیٹیاں اللہ تعالی کی رحمت، مستحق اور نادار بچیوں کی شادی کے لئے مخیر حضرات کوبڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے-ان خیالات کا اظہار الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ لاہور کی مینجر کمیونٹی سنٹرعافیہ علی نے مستحق بچیوں میں جہیز بوکس کی تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااور بتایا کہ جہیز بوکس میں بنیادی ضروریات کی تمام اشیاء موجود ہیں جس سے ایک نیا شادی شدہ جوڑا با آسانی نئی زندگی کا سفر شروع کر سکتا ہے - انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اس کار خیر میں بھرپور حصہ ڈالیں -اس موقع پر خالد اشرف آپا، مسز نثار اور مسز سونیا شہزاد بھی موجود تھیں - عافیہ علی نے کہا کہ رسم و رواج اور معاشی مسائل نے نکاح جیسے مقدس فریضہ کو مشکل بنا دیا اور غریب و نادار والدین کے لئے اپنی بیٹیوں کے ہاتھ پیلے کرنا بڑا مسئلہ بن گیا ہے - اسلام میں نکاح اور خاندانی نظام باہمی تعلق کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان بچیوں کو اپنے نئے گھر کی بنیاد محبت اور اخلاص سے بنانی چاہیے جو خوشحالی زندگی کا اہم عنصر ہے -

عافیہ علی کا مزید کہنا تھا کہ اسلام نے نکاح کو انسانی بقا ء  و تحفظ کے لئے ضروری قرار دیا ہے جبکہ اسلام میں نکاح کو احساس بندگی اور شعور زندگی کے لئے عبادت سے تعبیر کیا گیا ہے - نبی کریم? نے نکاح کو اپنی سنت قرار دیا اور کہا کہ آدھاایمان نکاح جبکہ باقی آدھا ایمان اللہ تعالی سے ڈرنا ہے -  عافیہ علی نے کہا کہ نبی کریم? نے شادی نہ کرنے کو زندگی سے فرار اختیار کرنا قرار دیا - انہوں نے کہا کہ تمام مسائل کا حل اور مسائل کا علاج صرف اسلام میں موجود ہے - اسلام دین فطرف اور دین اعتدال ہے - انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن دیگر شعبہ جات زندگی کی طرح اس فریضہ کی ادائیگی میں بھی غریب والدین اور یتیم بچیوں کا سہارا بنتا ہے -

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -