مولانا عادل خان پر دہشتگردانہ حملہ بھارتی و قادیانی سازش ہے، دینی رہنما

  مولانا عادل خان پر دہشتگردانہ حملہ بھارتی و قادیانی سازش ہے، دینی رہنما

  

   لاہور(نمائندہ خصوصی)13 دینی جماعتی اتحادتحفظ ختم نبوت الائنس کے سرپرست پیرسلمان منیرکنوینئرعلامہ محمدممتازاعوان،حافظ حسین احمد،مفتی غلام حسین نعیمی، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، مولانا عبدالرؤف ملک، مولانامحمدالیاس چنیوٹی، چاروں مسالک علماء بورڈکے چیئرمین حافظ شعیب الرحمن قاسمی، علامہ تنویرالحسن نقوی، مفتی عاشق حسین رضوی، پیرولی اللہ شاہ بخاری، مولانا محمد نعیم بادشاہ، مولانامحمدحنیف حقانی،مولانامحمداسلم ندیم، پیرطارق محمودنقشبندی،  مولانا محمد زبیر ورک اورالائنس کے ترجمان قاری محمدمنسوب رحیمی نے ایک مشترکہ بیان میں جامعہ فاروقیہ کراچی کے مہتمم ممتازعالم دین مولانامحمدعادل خان پردہشتگردانہ حملے اورانکی المناک شہادت پرشدیداحتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولاناکی شہادت فرقہ واریت پھیلانے کی بھارتی وقادیانی سازش ہے جس پرپوراملک سراپا احتجاج ہے۔ دینی رہنماؤں نے کہاکہ دشمن طاقتیں اسلام کوبدنام اورپاکستان کوکمزورکرنے کیلئے وطن عزیزمیں مذہبی فسادات کراناچاہتی ہیں ان حالات میں تمام اسلام پسندومحب وطن عناصر متحدہ ہوکر دشمنوں کا مقابلہ کرنا ہو گا۔

نیزان رہنماؤں نے مطالبہ کیاکہ حکومت وقت مولاناعادل شہیدکے قاتلوں کوجلدسے جلدگرفتارکرکے انہیں کیفرکردارتک پہنچائے جواس کافرض منصبی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -