جامعہ اشرفیہ کے علماء کا مولانا عادل خان کی شہادت کی شدید مذمت 

   جامعہ اشرفیہ کے علماء کا مولانا عادل خان کی شہادت کی شدید مذمت 

  

لاہور  (سٹی رپورٹر) جامعہ اشرفیہ لاہورکے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظمِ اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید، نائب مہتمم مولانا احمد حسن،حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید، مولانازبیر حسن، حافظ خالد حسن،مولانا محمد اکرم کاشمیری، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان، مولانا فہیم الحسن تھانوی، مولانا عبدالروف ملک اورمولانا مجیب الرحمن انقلابی نے جامعہ فاروقیہ کراچی کے مہتمم وشیخ الحدیث حضرت مولانا عادل خان کی مظلومانہ شہادت پر شدید غم وغصہ،دکھ  اور افسوس کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ مولانا داکٹر عادل خان ؒ کی مظلومانہ شہادت سے عالمِ اسلام اور بالخصوص پاکستان ایک عظیم علمی شخصیت اورجیدعالم دین سے محروم ہوگیا ہے انہوں نے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور عبرتناک سزا دینے کامطالبہ کرتے ہوے کہا کہ وہ شہداء کے خاندان و لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

 انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -