تحریک انصاف جلد ڈبہ پارٹی بن جائے گی، حنا پرویز بٹ

  تحریک انصاف جلد ڈبہ پارٹی بن جائے گی، حنا پرویز بٹ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف بہت جلد ڈبہ پارٹی بننے جارہی ہے۔چور دروازے سے اقتدار میں آنے والی جماعت کی پاؤں لڑکھڑانا شروع ہو چکے ہیں۔چور چور کا راگ الاپنے والے آج سند یافتہ چور ثابت ہو گئے ہیں۔آٹے،چینی،ادویات اور پیٹرو سکینڈلز نے جعلی تبدیلی کا اصل چہرہ قوم کو دیکھادیا ہے۔عمران نیازی اور ان کی نا اہل ٹیم نے ترقی کی جانب گامزن پاکستان کو اچانک بریک لگادی ہے۔عوام کو سہانے خواب دیکھانے والے قوم کو صرف دلاسے دے رہے ہیں۔

آٹے اور چینی کی قیمت نے عوام کی نااہلی کا پردہ چاک کردیا ہے۔تحریک انصاف میں جو شخص اپنے حصے کی وصولی کرتا جا رہا ہے وہ منظر عام سے غائب ہورہا ہے۔نیب کو تین سالوں سے شریف فیملی اور مسلم لیگ(ن) کیخلاف جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات بنارہا ہے۔

 لیکن پی ٹی آئی کے چار بڑے میگا سکینڈلز میں سے کسی ایک پر بھی نیب نے ابھی تک تحقیقات شروع نہیں کی۔چیئر مین نیب کا بیان کیس نہیں فیس دیکھتے ہیں جھوٹ پر مبنی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -