ملک کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچنے دیں گے،علامہ زوار بہادر

  ملک کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچنے دیں گے،علامہ زوار بہادر

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنماء مفکر اسلام علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی ہمیں اپنی جا نوں سے زیادہ عزیز ہے سات دہائیوں قبل ہمارے اسلاف نے اس وطن کے حصول کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ دیااور پاکستان کا حصول ممکن بنایا ہم انہی شہدا،غازیوں اور بزرگوں کی اولاد ہیں جو ملک کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچنے دیں گے اور اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر وطن عزیز کی حفاظت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک اور اسلام دشمن عناصرکو ہمارے پیارے وطن کا استحکام برداشت نہیں ہورہا،جنگی میدان میں بار بار شکست کے بعد وہ اب ہمیں اندرونی طور کمزور کرکے اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔ انہوں نے ملک دشمن قوتوں کو خبر دار کیا کہ ملک کے حالات خراب کرنے سے باز رہیں۔ملکی سا  لمیت اور استحکام ہمیں اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہے اس کے امن کے خلاف تمام سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ محمدیہ رضویہ گلبرگ میں جمعتہ المبارک کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر اور بلخصوص بھارت نے پاکستان میں فرقہ واریت کی آڑ میں خانہ جنگی کی کوشش کی جسے ہماری مسلح افواج اور محب وطن قوتوں نے ناکام بنادیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی روک تھام اور خاتمہ محب وطن قوتوں کی فتح ہے۔انہوں نے کہا کہ آج قوم کو عہد کرنا چاہیے کہ وہ ہر قسم کے چیلنج کے لئے تیار ہے ملک قوم کو اس وقت جو مسائل درپیش ہیں ان کے خلا ف مشترکہ جدوجہد کی جتنی ضرورت آج ہے شاہد پہلے کبھی نہ تھی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -