پنجاب ٹیچرز یونین کا مطالبات کیلئے 19 اکتوبر کو احتجاجی ریلی کا اعلان

  پنجاب ٹیچرز یونین کا مطالبات کیلئے 19 اکتوبر کو احتجاجی ریلی کا اعلان

  

لاہور(سٹی رپورٹر) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری سرفراز، رانا لیاقت چودھری محمد علی، میاں ارشد ودیگر نے کہا ہے کہ 19 اکتوبر کو پنجاب بھر کے سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز  اور اے ای اوز کور کمیٹی غیر مشروط ریگولرائزیشن کے لیے پریس کلب لاہور تا پنجاب اسمبلی ریلی تک نکالیں گے جس میں پنجاب ٹیچرز یونین بھر پور شرکت کرے گی کیونکہ حکومت نے ایس ایس ایز اور اے ای اوز کا معاملہ پچھلے ڈیڑھ سال سے لٹکایا ہوا ہے جس پر حکومت غیر سنجیدگی کا  مظاہرہ کر رہی ہے وزیر تعلیم پنجاب گزشتہ ڈیڑھ سال سے وعدے کر رہے ہیں لیکن ابھی تک ریگولرائزیشن ایکٹ 2018 میں ترمیم نہیں  کروا سکے جس کے باعث 11 ہزار سے زائد سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز اور اے ای اوز میں  شدید بیچینی و اضطراب پایاجا رہا ہے حکومتی بے حسی کے خلاف  پنجاب بھر کے ایس ایس ایز اور اے ای اوز  19اکتوبر کو ریلی میں بھرپور شرکت کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -