16 اکتوبر کا جلسہ ملکی سیاست کا رخ متعین کردے گا، اشرف بھٹی

16 اکتوبر کا جلسہ ملکی سیاست کا رخ متعین کردے گا، اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمدا شرف بھٹی نے کہا ہے کہ16 اکتوبر کا پی ڈی ایم کا جلسہ آئندہ کی ملکی سیاست کا رخ متعین کردے گا۔ پیپلز پارتی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی اس جلسہ میں تقریر آنے والی سیاست کا رخ موڑ دے گی ہم بلاول بھٹو کااس جلسہ میں شاندار طریقے سے استقبال کریں گے۔

وہ جلسہ کی تیاریوں کے سلسلہ میں ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔محمد اشرف بھٹی کا کہنا تھا کہ عوام نے حکومت کے خلاف فیصلہ دیدیا ہے مہنگائی بے روز گاری کرنے والی جماعت کی حکومت کو اب کوئی بھی برداشت نہیں کرے گا تبدیلی سرکار نے بجلی کے بلوں میں اضافہ کرکے عوام کو مہنگائی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے ہم حکومت کو عوام سے زیادتی کرنے کی کسی بھی قمت پر اجازت نہیں دیں گے اور اس حکومت کو کرسی چھوڑنے پر مجبور کردیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -