کرپٹ عناصر کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہو چکی،عمران امین خان

کرپٹ عناصر کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہو چکی،عمران امین خان

  

لاہور(پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے پی پی 166 کے رہنماء عمران امین خان نے کہاہے کہ تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو موروثی سیاست کی بجائے اہلیت اور میرٹ کی پالیسی پر گامزن ہے اہل اور محب وطن نوجوان تحریک انصاف کا حصہ بن کر ملک کو تعمیر وترقی کے سفر پر گامزن کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی بدولت ملک حقیقی معنوں میں تعمیر وترقی کے سفر پر گامزن ہو چکا ہے کرپٹ عناصر کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہو چکی ہے،عمران امین خان نے کہا کہ پاکستان کے باشعور عوام بالخصوص نوجوان نسل وزیراعظم پاکستان عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ملک کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے وہ اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -