ہربنس پورہ میں لینڈ مافیا کا راج،غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری

ہربنس پورہ میں لینڈ مافیا کا راج،غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(اپنے نمائندے سے) ہربنس پورہ ماڈل بازار کے اردگرد غیرقانونی تعمیرات کی بھرمار، ٹاؤن انتظامیہ نے آنکھیں بند کرلیں، ماسٹر پلان اور ایم سی ایل کے قوانین کی خلاف ورزی معمول بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ میں واقع غیرقانونی تعمیرات زوروشور سے جاری ہیں جبکہ ٹاؤن انتظامیہ نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ متعلقہ ٹاؤن کے بلڈنگ انسپکٹر اور سروئیر غیرقانونی تعمیرات کروانے میں ملوث نکلے۔ ”روز نامہ پاکستان“ کو غیرقانونی تعمیرات کی بابت تصاویر اور لوکیشن بھی حاصل کر لی۔ ماڈل بازار ہربنس پورہ کے گرد ونواح ہونے والی تعمیرات میں ٹاؤن انتظامیہ کے افسران اور ملازمین بھی شامل ہیں۔ ذرائع نے بڑا دعویٰ کردیا مبینہ طور پر ملنے والی معلومات کے مطابق بغیر نقشہ منظوری کیے تعمیرات کا سلسلہ شروع کر دیا گیا اور ایم سی ایل قوانین کی بھی کھلم کھلا خلاف ورزی کی گئی۔ دوسری جانب ٹاؤن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ”پاکستان“ کی نشاندہی پر نوٹس لیا جائے گا اور قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔