مولانا عادل خان کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے،علماء کرام

 مولانا عادل خان کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے،علماء کرام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر)مولانا عادل خان کا قتل اسلام اور پاکستان دشمن قوتوں کی کارروائی ہے۔ مولانا کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔ سندھ حکومت کی طرف سے مولانا کو سیکیورٹی نہ دینے کی تحقیقات کروائی جائیں۔ ہندوستان افغانستان میں امن مذاکرات کے آغاز کے بعد خطہ کا امن تباہ کرنا چاہتا ہے۔ ان خیالات کااظہار مختلف مکاتب فکر کے علماء و مشائخ اور مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین جن میں حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، مولانا اسد اللہ فاروق، مولانا محمد خان لغاری، مولانا سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، مولانا حافظ کاظم رضا، مولانا محمد علی نقشبندی، مولانا محمد شفیع قاسمی، مولانا اسید الرحمن سعید، مولانا محمد اشفاق پتافی، مولانا عبد القیوم فاروقی، مولانا اسلم صدیقی، علامہ زبیر عابد، قاری عبد الحکیم اطہر، مولانا مبشر رحیمی، قاری شمس الحق، مولانا عبد الغفار فاروقی، مولانا ابراہیم حنفی، حافظ عبد الرؤف فاروقی، قاری فیصل، مولانا نعیم بادشاہ اور دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ہے۔مقررن نے کہا کہ  آخر میں ٹک ٹاک پر پابندی کے حکومتی فیصلے کو درست سمت قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔
اور کہا کہ ٹک ٹاک پر پابندی سے فحاشی و عریانی کے خاتمے سمیت بہت سارے معاملات میں بہتری آئے گی۔