حکومت اپنی ہی نااہلیو ں کے طو فان میں جلد غر ق ہو جائے گی،ڈاکٹر رانا طار ق

  حکومت اپنی ہی نااہلیو ں کے طو فان میں جلد غر ق ہو جائے گی،ڈاکٹر رانا طار ق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ن) بہاو ل پور کے ٹکٹ ہو لڈرڈاکٹر رانا طار ق نے کہاہے کہ حکومت اپنی ہی نااہلیو ں کے طو فان میں جلد غر ق ہو جائے گی، اپوز یشن اتحاد اور گوجرانوالہ جلسہ میں عوام کی شرکت کی تیاریاں حکمرانو ں کیلئے ڈرونا خواب بن چکے، ”سلیکٹڈ مہنگائی خان“سے نجات کیلئے عوام اپوز یشن کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
 ان خیالا ت کااظہار انہو ں نے مسلم لیگ (ن) کی نا ئب صدرمریم نواز شریف سے ملا قا ت کے بعد پار ٹی ورکرز سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ انہو ں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)کی قیاد ت تمام انتقامی کارروائیو ں کے باو جود حو صلہ میں ہے جبکہ اپوز یشن کے اتحاد سے حکمرانو ں کی نیندیں اڑ چکی ہیں اور ٹانگیں کانپ رہی ہیں،حکمران پار ٹی سیا ستدانو ں کی وفاداریاں تبد یل کرکے سینٹ انتخابا ت میں جس کامیا بی کی امید لگا ئے بیٹھی ہے وہ کسی صور ت پوری نہیں ہو گی، معزز پار لیمنٹر ین کسی بھی طرح حکومت کے ہا تھو ں میں کھیلو نا نہیں بنیں گے، چا بی والی سلیکٹڈ نیازی حکومت کی چا بی ختم ہو چکی ہے۔ نیازی کواپنا انجام قر یب نظر آ رہا ہے اسی لیے وہ بہکی بہکی با تیں کر کے عوام کو بے و قو ف بنانے کیلئے تمام حر بے استعمال کررہا ہے مگر اب عوام اس سے نجات سے کم کسی قیمت پر راضی نہیں ہو گی۔