ریونیو افسران اور پٹواریوں کا تنازعہ،سینکڑوں انتقالات التوا کاشکار

  ریونیو افسران اور پٹواریوں کا تنازعہ،سینکڑوں انتقالات التوا کاشکار

  

لاہور(اپنے نمائندے سے )ریونیو افسران کا پٹواریوں سے لین دین کا تنازعہ،صوبائی دارلحکومت میں سینکڑوں انتقالات التوا کا شکار ہوگئے۔ ریونیو آفسران اور پٹواریوں کے مابین انتقال کی تصدیق کیلئے طے کردہ رقم کی کمی پر شروع ہونے والا تنازعہ عوام کے لئے وبال جان بن گیا۔محکمہ ریونیو میں ملنے والی اضافی ڈیوٹیوں کا ازلہ بھی عوام سے پورا کیا جانے لگا۔ بورڈ آف ریونیو پنجاب کی جانب سے واضع ہدایت ملنے کے باوجود ریونیو افسران کا دورہ پروگرام من مرضی نہ ہونے کے بغیر نہیں کیا جاتا۔انتظامی امور میں سخت گیر مانے جانے والے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب بابر حیات تارڑ، اور کمشنر لاہور زوالفقار احمد گھمن نوٹس لیں ہمیں خوار کیا جارہا ہے۔وراثت کے انتقال کیلے آنے والے وراثان بھی دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ ریونیو افسران اور تحصلداران کی بادشاہت سے عوام الناس پریشان حال نظر آئی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -