نیا پا کستان کا نعر ہ لگانے والوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی،آصف شہزاد
لاہور(پ ر)پاکستان پیپلزپارٹی پی پی 165کے جنرل سیکرٹری محمدآصف شہزادنے کہا ہے کہ ریا ست مدینہ اور نیا پا کستان کا نعر ہ لگا کر اقتدار میں آ نے والوں نے عام شہری کی زندگی اجیرن بنا دی، روزمرہ مہنگا ئی نے غریب عوام کو خود کشیاں کرنے پر مجبورکردیاہے۔انہوں نے کہا کہ آٹا، چینی، دالیں،گھی،مرغی،سبز یاں پھل فروٹ ہر شے روز انہ کی بنیاد وں پر مہنگی ہو رہی ہیں۔
لیکن نہ تو ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز پا ئی جا تی ہے اور نہ ہی انتظا می ڈھا نچہ، جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی پی پی 165آصف شہزادنے کہا کہ 16 اکتوبرگوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کا جلسہ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ٹھو نک دیگا،گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کا جلسہ تاریخی ہوگا،عمران نیازی کی نااہل حکومت نے مہنگائی بے روزگاری غربت کو عروج پر پہنچادیا،انہوں نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بنک کی رپورٹ کے مطابق افغانستان، بھوٹان، بنگلہ دیش،مالدیپ اور بھارت ہم سے کہیں زیادہ سستے ممالک ہیں مہنگائی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرہے صنعتیں بند اورملکی معیشت کی تباہی کی قیمت مہنگائی کی صورت قوم کو ادا کرنا پڑرہی ہے،آصف شہزادنے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے دو سال میں ملک کی معیشت کا جنازہ نکال کر رکھ دیا اپوزیشن اتحاد نے ملک بچانے کے لئے عوامی جدوجہد کا راستہ اختیار کیاہے