حکمرانوں کو مہنگائی کے مارے عوام پرترس کیو ں نہیں آ رہا: سلیم ر ضا

   حکمرانوں کو مہنگائی کے مارے عوام پرترس کیو ں نہیں آ رہا: سلیم ر ضا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو مہنگائی کے مارے عوام پرترس کیو ں نہیں آ رہا،اگرنااہل حکمران عوام پربوجھ ڈالے بغیرریاست کیلئے وسائل پیدانہیں کرسکتے تواقتدار چھوڑدیں، کپتان پچھلے دوسال سے ہروہ کام کررہے ہیں جس کاذکران کے نام نہادانتخابی منشورمیں شامل نہیں۔ انہو ں نے کہاکہ حکمران یادرکھیں ہماری ریاست اعلانات نہیں دوررس اقدامات سے ترقی کرے گی۔
عمران خان نے جس تبدیلی کے نام پراقتدار ہتھیایا وہ دوبرسوں آئی اورنہ آئندہ آئے گی کیونکہ نظام تبدیل کرناان کے بس کی بات نہیں ہے۔ حکمران یادرکھیں انتقام کے بل پرنظام نہیں بد لے گا۔ انہو ں نے کہاکہ  ریاست کوتعمیری سیاست اور شریف برادران کی صورت میں مدبرقیادت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست کامحورریاست ہے، تبدیلی کے نام پر اقتدارمیں آنیوالے چہروں نے عوام کوبیوقوف بنایا۔ پی ٹی آئی کے لوگ اپنی سیاسی کارکردگی کوایک نظردیکھیں اورشرم سے ڈوب مریں۔حکمران اتحاد کے لوگ کرپشن میں لتھڑے ہوئے ہیں،یہ پاکستانیوں کوریلیف نہیں دے سکتے۔