انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے قائدین کی مولانا عادل خان کی شہادت پرتعزیت

 انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے قائدین کی مولانا عادل خان کی شہادت پرتعزیت

  

لاہور (سٹی رپورٹر)  انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ،نائب امیرمولانا عبدالرؤف مکی،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے، مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،معاون خصوصی امیر مرکزی مولانا محمد بن سعید، مولانا قاری محمد طیب عباسی، مولانا امداداللہ قاسمی،مولانا قاری شبیر احمد عثمانی، مولانا قاری محمد رفیق وجھوی،مولانا غلام یاسین صدیقی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں ملک کے نامور عالم دین جامعہ فاروقیہ کراچی کے مہتمم و شیخ الحدیث حضرت مولانا ڈاکٹر محمد عادل خان ؒ کی شہادت پر انتہائی دکھ افسوس کا اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا عادل خان کی تمام زندگی درس و تدریس، باطل قوتوں کے خلاف علمی جہاد،عقیدہ ختم نبوت و ناموس صحابہؓ و اہل بیتؓ کے تحفظ کے لیے جدوجہد میں گذری۔ انہوں نے کہا کہ و ہ ڈاکٹر عادل خان شہید اور ان کے شہید ڈرائیور کے لواحقین و ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

ا نہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -