اپوزیشن کی سیاسی سرگرمیاں بڑھتے ہی  حکمرانوں کی پریشانی میں اضافہ، پیر محفوظ مشہدی

 اپوزیشن کی سیاسی سرگرمیاں بڑھتے ہی  حکمرانوں کی پریشانی میں اضافہ، پیر ...

  

لاہور (پ ر)  جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما اور مسلم لیگ ن کے پی پی 68 سے ٹکٹ ہولڈر پیر سید محمد محفوظ مشہدی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی سیاسی سرگرمیاں تیز ہونے کے ساتھ ہی حکمرانوں کی بے چینی اور پریشانی میں اضافہ ہوگیا ہے اوراب کوروناکو بہانہ بنا کر اپوزیشن کے جلسوں کو روکنا چاہتے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ ریاستی اداروں کی آڑ میں مسلط کردہ حکومت کی دال گلنے والی نہیں۔

عمران حکومت کے اقتدار کے دن گنے جا چکے ہیں۔ عمران خان اور اس کا جمہوریت کش ایجنڈا عوام مسترد کرچکے ہیں۔ نیب اور نیازی کے ہتھکنڈے جمہوری قوتوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی آل پارٹیز کا نفرنس کے انعقاد اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے قیام کے بعد سے نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔ اسلئے وہ ریاستی اداروں کی آڑ لیکر اپوزیشن جماعتوں کی زبان بندی کروانا چاہتے ہیں لیکن اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے مسلط کردہ حکومت سے عوام تنگ آ چکے ہیں اور جلد ان سے نجات چاہتے ہیں۔حکومت نے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہے۔ کسی صورت اپوزیشن کی تحریک رکنے والی نہیں۔عمران خان کے کے بس کی بات ہو تو وہ اپوزیشن جماعتوں کے تمام قائدین کو غداری کے مقدمات درج کروا کرجیل بھجوادیں مگر تاریخی حقائق واضح ہیں کہ ماضی کے حکمرانوں نے بھی ایسی حرکتیں کیں مگر وہ کامیاب نہ ہوئے۔ اپوزیشن عوام کی بھرپور آواز ہے۔ حکومت کے خلاف تحریک ہر صورت چلا ئیں گے اور عوام کو نجات دلائیں گے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -